صرف
1
فیہ تعظیم لشان الطارق المفسربما بعدہ یہ جلالین شریف میں سے سورۃ الطارق کی عبارت ہے اسکی ترکیب بتادیجۓ
20 جون، 2025Khatija Attariya
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
فیہ جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم
تعظیم مصدر ل جار شان مضاف الطارق موصوف المفسر اسم مفعول اس میں ھو ضمیر نائب الفاعل
ب جار ما موصولہ بعدہ مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ ثبت فعل کا اس میں ھو ضمیر فاعل
فعل فاعل مفعول فیہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ
موصول صلہ ملکر مجرور
جار مجرور ملکر ظرف لغو
اسم مفعول اپنے نائب الفاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر صفت الطارق کی
الطارق موصوف اپنی صفت سے ملکر شان کا مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر لام جار کا مجرور جار مجرور ملکر ملکر تعظیم مصدر کے متعلق
تعظیم مصدر اپنے متعلق سے ملکر مبتدا
مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ