نحو
1
لاۓ نفی جنس اور لا مشبہ بلیس میں واضح فرق بتا دیجیۓ ۔۔نیز (لا رجٌل افضلَ منہ) میں لاے مشبہ بلیس ہے اور( لا رجلَ قائم) میں لاے نفی جنس ہے تو جسطرح لا یہاں لا رجل کی صفت ِجنس کی نفی کر رہا ہے تو اس طرح پہلی مثال میں بھی تو لا رجل پر داخل ہوا ہے دونوں میں فرق کیسے کریں ؟
26 نومبر، 2025Khizar Akbar
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
لاء نفی جنس میں فرق لفظی اعتبار سے کوئی نہیں
کسی بھی مثال میں آپ لاء نفی جنس اور لا مشابہ بلیس دونوں مراد لے سکتے ہیں صرف معنی کا فرق ہوگا
مثلا لا رجل افضل منہ یہاں لاء نفی جنس بھی ہو سکتا ہے اور مشابہ بلیس بھی
کہاں لاء نفی جنس اور کہاں مشابہ بلیس مراد لینا ہے اس کی تعیین عبارت کے سیاق سے ہوتی ہے اگر عبارت کا سیاق جنس سے نفی کا تقاضا کرتا ہے تو لاء نفی جنس اور اگر مطلقا نفی مراد ہے تو لا مشابہ بلیس
ان میں واضح فرق معنی کا ہے