نحو
1
لکل فرعون موسی کی ترکیب کریں اور بتائیں کہ اس مثال میں فرعون اور موسی معرفہ ہے یا نکرہ
9 فروری، 2026حافظ احمد رضا 
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
ل جار کل مضاف فرعون مضاف الیہ
مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور
جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل
اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم
موسی مبتدا مؤخر
مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
یہاں فرعون اور موسی بطور علم استعمال نہیں ہوئے بلکہ فرعون سے مراد باطل اور موسی سے مراد حق ہے تو اس اعتبار سے یہ نکرہ ہوں گے