نحو
1
مائے نفی،اور مائے موصولہ، اور مائے استفہامیہ، اور اور ما او لا مشبہ بالیس کا فرق کیا ہے
28 فروری، 2026Mafijul Sekh
Kaif Aliraza
کراچی
ما نفی: نفی کے لیے آتی ہے، کوئی نحوی عمل نہیں کرتی۔جملے میں نفی کا معنی دیتی ہے اور کثر فعلِ ماضی یا مضارع پر داخل ہوتی ہے۔
اس کا کوئی محلِ اعراب نہیں
ما موصولہ: “جو / جو کچھ” کے معنی دیتی ہے، اس کے بعد جملۂ صلہ آتا ہے۔
ما استفہامیہ: سوال کے لیے آتی ہے، “کیا؟” کے معنی دیتی ہے۔اکثر جملے کے شروع میں آتی ہے اس کے آخر میں عموماً علامتِ استفہام یا سوالیہ سیاق ہوتا ہے
ما مشبہ بالليس: نفی کے لیے آتی ہے اور ليس کی طرح عمل کرتی ہے (اسم مرفوع، خبر منصوب)۔