صرف
1
میرا سوال ہے کہ میں اکثر الف و نون زائدتان شناخت صحیح طریقے سے نہیں کر پاتا براۓ مہربانی آسان طریقہ شناخت کرنے کا ارشاد فرمائیں
27 جون، 2025Irfan Raza
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
اس کا آسان اور مختصر طریقہ یہ ہے کہ
ہر وہ اسم جس کے آخر میں الف اور نون ہوں اگر اس سے پہلے تین حرف یا تین سے زائد موجود ہوں تو وہ عموما الف نون زائدتان ہوں گے جیسے عثمان،سعدان،قربان،قرآن وغیرہ
یہ اکثر جگہ آپ کو کام آئے گا
لیکن یہ یاد رکھئے گا کہ بعض اوقات نون اصلی ہوتا ہے اور الف صرف زائد ہوتا ہے تو اس مقام پر یہ اوپر والا طریقہ جاری نہیں ہوگا جیسے حسان ،منان ،حنان وغیرہ میں نون اصلی ہے