متعلقہ سوالات
صرف
1
میلاد کیا ہے ظرف یا اسم آلہ
14 اگست، 2026Faizan Siddiqui
جواب دہندہ
اصولی طور پر یہ وزن مختلف چیزوں کے لئے آتا ہے اور بالخصوص اسم آلہ کبری کا وزن بھی یہی ہے
لیکن کچھ اسماء ایسے ہیں جو اسی وزن پر آتے ہیں لیکن ظرف کا معنی دیتے ہیں چند اسماء سرِ دست پیش کر دیتا ہوں
محراب میلاد میقات میعاد ۔۔۔۔
اب یہاں تین سوال ہیں
1. یہ اسماء ظرف ہیں
2۔ اسماء آلہ ہیں
3۔ اسماء جامد ہیں
اسماء آلہ نہیں ہیں یہ بات ظاہر ہے کہ اس میں آلہ والی معنی نہیں پایا جا رہا ہے
اور اسماء ظرف مشتق نہیں ہیں کہ اس کا وزن قیاسی یہ نہیں ہے
اور غیر قیاسی وزن ہونے کی بھی تصریح نہیں ملتی کہ اس وزن پر اسم ظرف آتے ہوں
اب دو ہہ صورتیں ہیں یا تو یہ مان لیا جائے کہ اسم جامد ہیں یعنی غیر مشتق ہیں
یا پھر یہ مان لیا جائے کہ اسماء ظرف ہیں لیکن قیاسی وزن کے بر خلاف ہیں
لیکن جامد والا آپشن بہتر ہے کہ اس میں کوئی توجیہ اور تکلف نہیں ہے