قرآنی صیغہ
تَتَّقُوْنَ
· آیت پارہ نمبر 1 ، سورة البقرة ، آیت نمبر 21 · پارہ 1
- پارہ
- 1
- آیت
- پارہ نمبر 1 ، سورة البقرة ، آیت نمبر 21
- اصل صورت
- تَوْتَقِیُوْنَ بروزن تَجْتَنِبُوْنَ
- اصلی حروف
- و ، ق ، ی
- صیغہ
- جمع مذکر حاضر
- مصدری معنی
- پرہیزگاری ، ڈرنا
- باب
- اِفْتِعَالٌ
- سہ اقسام
- فعل مضارع مثبت معروف
- شش اقسام
- ثلاثی مزید فیہ
- ہفت اقسام
- لفیف مفروق
- قاعدہ
- مثال کا اِتَّھَبَ والا قاعدہ جاری ہوا یعنی: افتعال کے فاء کلمہ میں واؤ واقع ہونے کی وجہ سے واؤ کو تاء سے بدل کر پھر تاء کا تاء میں ادغام کردیا تو تَتَّقِیُوْنَ ہوگیا۔ پھر ناقص کا یَرْمُوْا والا قاعدہ جاری ہوا یعنی: لام کلمہ میں یاء مضموم ماقبل مکسور اور مابعد واؤ جمع ہونے کی وجہ سے یاء کی حرکت ماقبل کو دے کر یاء کو اجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کر دیا۔ تو تَتَّقُوْنَ ہوگیا۔