
مستند ذرائع کے ذریعے حضور ﷺ کی زندگی کا مطالعہ کریں
دستیاب کورسز
5+
فعال طلباء
3923+
تکمیل کی شرح
93%
ہمارے کورسز کا مجموعہ دریافت کریں جو آپ کو سیرت کی دنیا میں مہارت حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں

جرت کے تیسرے سال پیش آنے والا عظیم معرکہ غزوۂ اُحد اسلامی تاریخ کا ایک نہایت اہم باب ہے۔ "اُحد" مدینہ منورہ کے قریب واقع ایک پہاڑ کا نام ہے، جہاں حق و باطل کے درمیان ایک یادگار اور سبق آموز جنگ لڑی گئی۔ یہ صرف ایک جنگ نہیں تھی، بلکہ ایمان، اطاعت، صبر، قربانی اور حکمت کا عملی درس تھا۔ اس معرکے میں مسلمانوں کو وقتی آزمائش کا سامنا کرنا پڑا، مگر اس کے اندر پوشیدہ اسباق قیامت تک آنے والی امت کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔ 🔹 آخر غزوۂ اُحد کا سبب کیا بنا 🔹 کن وجوہات کی بنا پر وقتی طور پر حالات بدلے؟ 🔹 حضور نبی کریم ﷺ کی قیادت میں کون سے عظیم اسباق ملتے ہیں؟ 🔹 آج ہم اپنی زندگی میں ان تعلیمات کو کیسے نافذ کر سکتے ہیں؟ انہی سوالات کے جامع اور ایمان افروز جوابات کے لیے ہم آپ کے لیے پیش کر رہے ہیں: 🌟 *"غزوۂ اُحد کورس"* 🌟 یہ کورس آپ کو نہ صرف آپ کی معلومات میں اضافہ کرے گا بلکہ ایمان کی حلاوت ، عمل کی مضبوطی اور سیرتِ مصطفی ﷺ سے گہرا تعلق بھی قاٸم کرے گا۔ 📱 سیرت کی دنیا ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ اس کورس کے ذریعے اپنے علم اور عمل دونوں کو بہتر بنائیں۔ آٸیں اس کورس کا آغاز کرتے ہیں

سیرت رسول ﷺ کا ایک اہم باب " غزوات النبی " بھی ہے۔ کتب حدیث و سیرت میں اس باب کو کبھی "کتاب المغازی" کبھی کتاب الجہاد، اور کبھی کتاب السیر کا نام دیا گیا ہے۔ محدثین واَہل سِیَر کی اِصطلاح میں غزَوہ وہ لشکر ہے جس میں رسول اللّٰہ ﷺ بذات خود شامل ہوۓ اور اگر حضور ﷺ بذات خود شامل نہ ہوٸے ہو بلکہ اپنے اصحاب میں سے کسی کو دشمن کے مقابلہ میں بھیج دیں تو وہ لشکر سَرِیَّہ کہلاتا ہے۔ غزوات تعداد میں ستائیس ہیں ۔ جن میں سے نو میں قتال یعنی لڑاٸی وقوع میں آٸی اور وہ یہ ہیں : (01) *بَدْر* (02) *اُحُد* (03) *مُرَیْسِیْع* (04) *خندق* (05) *قُرَیْظَہ* (06) *خیبر* (07) فتح مکہ (08) *حُنَین* (09) طائف سرایا کی تعداد سینتالیس ہے۔ غزوات میں سب سے پہلا اور حق و باطل کا فیصلہ کن معرکہ جو سن 2 ہجری میں پیش آیا، اس میں اللہ پاک نے مسلمانوں کو نسبت رسول ﷺ کی وجہ سے بہترین کامیابی عطا فرماٸی۔ خداۓ پاک نے دی ظلم کی پاداش دشمن کو ہوٸی ہے بدر کے اندر شکست فاش دشمن کو معرکہ بدر کو سمجھنے اور ایمان کی تازگی و تقویت کے لٸے سیرت کی دنیا ایپ کی جانب سے ایک زبردست کورس بنام " غزوہ بدر کورس " پیش کیا جارہا ہے۔ آئیں، معرکۂ بدر کو ایمان افروز انداز میں سیرتِ رسول ﷺ کی روشنی میں جانیے۔

رمضان المبارک کے قیمتی شب و روز گزارنے کے لیے سب سے بہتر طریقہ وہ ہے جو نبی کریم علیہ السلام نے اختیار فرمایا کیونکہ آپ اللہ تعالی کی رضا سے بھی واقف ہیں اور رمضان کی اہمیت سے بھی۔ پھر نبی کریم یم کا یہ فرمان که *إذا سلم رمضان سلمت السنة* یعنی جس کا رمضان اچھا گزرے اس کا مکمل سال اچھا گزرتا ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ رمضان کو بہتر طور پر گزارنا کتنا ضروری ہے۔ لہذا اگر ہم رمضان المبارک کو اچھے انداز سے بالخصوص نبی کریم ملی اسلام کے انداز سے گزار لیں تو ان شاء اللہ ہمارا پورا سال ترتیب سے اور خیر و برکت کے ساتھ گزرے گا۔

شب برات اور میرے آقاﷺ کا انداز

پیارے آقا ﷺ کی شان و عظمت کا ایک عنوان "معجزات مصطفی ﷺ" بھی ہے ۔ اور معجزات مصطفی ﷺ میں سب سے عظیم معجزہ " معراج مصطفی ﷺ" ہے ۔ کیونکہ شب معراج حضور علیہ الصلوۃ والسلام اس مقام پر پہنچے کہ جس مقام پر مخلوقات میں سے کوئی نہیں پہنچ سکا ۔ اللہ پاک نے اس رات اپنے محبوب ﷺ کو قرب خاص میں بلا کر انوار و تجلیات اور معرفت کے خزانے بھی عطا فرمائے اور اپنے دیدار کی نعمت سے بھی مشرف فرمایا ۔