متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
امام صاحب کےپیچھے نماز پڑھتے ہوئے،مقتدی کو بھی تکبیر تحریمہ کہنی ہوگی یا امام کی تکبیر کافی ہے؟اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتا دیں کہ مقتدی کے ثنا ختم کرنے سے پہلے امام صاحب سورت شروع کر دیں،تو کیا اب مقتدی ثنا پڑھ سکتا ہے؟
5 جون، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
تکبیر تحریمہ نماز کے فرائض میں سے ہےاور فرائض کا ادا کرنا لازم و ضروری ہے،اگرچہ امام کے ساتھ نماز پڑھیں،لہذا مقتدی پر بھی تکبیر تحریمہ کہنا لازم ہے،نیز جب امام قراءت کریں ،تو مقتدی پر خاموشی سے سننا لازم ہے،لہذا اگر مقتدی کے ثنا ختم کرنے سے پہلے امام قراءت شروع کر دیں ،تومقتدی پرخاموش ہو کر تلاوت سننا لازم ہے۔