متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ بھول کر اگر کچھ کھا پی لیا تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اس کی کوئی دلیل موجود ہے؟ رہنمائی فرما دیں۔
3 مئی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
یہ مسئلہ بالکل درست اور حدیث سے ثابت ہے! حدیثِ مبارکہ میں ہے کہ نبیِ کریمﷺ نے ارشاد فرمایا! من نسي وهو صائم فاكل او شرب، فليتم صومه، فإنما اطعمه الله وسقاه یعنی "جو شخص روزے کی حالت میں بھول گیا اور کھا لیا یا پی لیا تو وہ اپنا روزہ پورا کرے کیونکہ اس کو اللّٰه نے کھلایا اور پلایا ہے۔" (صحیح مسلم: 2716)