متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
اکثر نماز کے مسائل میں کہا جاتاہے کہ یہ واجب الاعادہ ہےیا یہ فرض الاعادہ ہے،اس کا کیا مطلب ہوتا ہےاور ان کے درمیان کوئی فرق ہے۔
10 جون، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
اعادہ کا مطلب ہے،لوٹانا۔نماز کے بارے میں جب کہا جاتا ہے کہ ،اس کے اعادہ کیا جائے،اس کے مطلب ہےکہاسے دوبارہ پڑھا جائے،
لہذا فرض الاعادہ کا مطلب یہ ہوا کہ جس نماز کا دوبارہ پڑھنا فرض ہو،عمومی طورپر فرض الاعادہ کا حکم اس وقت ہوتا ہے،کہ جب نماز ہی درست طریقے سے ادا نہ ہوئی ہواور واجب الاعادہ اس وقت کہا جاتا ہے کہ جب نماز ناقص ادا کی ہو۔