متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
اگر کسی کو بیماری کی وجہ سے منی خارج ہوتی ہےیا اسے برے خیالات آتے ہیں اور ان ہی خیالات کے دوران منی نکل جاتی ہے ،تو کیا اس پر غسل فرض ہوگا؟
6 مئی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
منی کا اپنی جگہ سے شہوت کےساتھ جدا ہوکر عضوِ خاص سے نکلنے سے غسل فرض ہوتا ہے۔ پوچھی گئی صورت میں اگر برے خیالات کے وقت منی شہوت کےساتھ اپنی جگہ سے جدا ہوکر نکلی،تو غسل فرض ہوجائے گا، نیز بغیر شہوت کے بیماری یا کمزوری کے سبب اگر منی نکل آئے، تو غسل فرض نہ ہوگا، ہاں ! وضو ٹوٹ جائے گا، اور کپڑوں پر لگنے کی صورت میں کپڑے بھی ناپاک ہوں گے۔