متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
اگر کوئی شخص نماز میں تین بار ہاتھ اٹھا کر خارش کر لے ،تو کیا نماز فاسد ہو جاتی ہے،اگر مسئلہ ایسا ہی ہے ،تو اس کی کیا وجہ ہے۔برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں ؟
5 جون، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
مسئلہ یہ ہے کہ نماز میں عملِ کثیر ( ایسا کام جس کے کرنے والے کودورسے دیکھنے سے ایسالگے کہ یہ شخص نماز میں نہیں ، بلکہ غالب گمان بھی ہوکہ نمازمیں نہیں ہے، تب بھی عمل کثیرہےاور اس ) سے نماز فاسد ہو جاتی ہے،نیز نماز میں ہاتھ اٹھانے کے سلسلے میں فقہاء نے تین مرتبہ کو عمل ِ کثیر فرمایا ہے،لہذا نماز کے کسی بھی ایک رکن میں تین مرتبہ ہاتھ کے استعمال سے نمازفاسد ہو جائے گی۔