متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
"ایک شخص کسی رکعت میں سورہ فاتحہ اور سورت پڑھنا بھول گیا،آخری میں تشہد پڑھنے کے بعد اسے یاد آیا ،تو اس نے سجدہ سہو کر لیا،کیا ایسی صورت میں اس شخص کی نماز ہوگئی؟ "
2 مئی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
فرضوں کی پہلی دو رکعتوں میں کم از کم ایک آیت کا پڑھنا فرض اور سورہ فاتحہ اور اس کے ساتھ چھوٹی تین آیات یا ایک بڑی آیت جو چھوٹی تین آیات کے برابر ہو ،پڑھنا واجب ہے ،نیزیہ بھی یاد رکھیں کہ فرض کا تدارک سجدہ سہو سے نہیں ہو سکتا،،مذکورہ صورت میں چونکہ اس شخص نے ایک آیت تک تلاوت نہ کی،لہذا اس کی نماز درست ادا نہ ہوئی،اگرچہ اس نے سجدہ سہو کر لیا تھا،اُس پر لازم ہے کہ اس نماز کو قضا کی نیت کے ساتھ ادا کرے۔