متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
ایک شخص کسی رکعت میں سورہ فاتحہ اور سورت پڑھنا بھول گیا،آخری میں تشہد پڑھنے کے بعد اسے یاد آیا ،تو اس نے سجدہ سہو کر لیا،کیا ایسی صورت میں اس شخص کی نماز ہوگئی؟
29 مئی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
اولاً یہ یاد رکھیں کہ فرضوں کی پہلی دو رکعتوں اور باقی تمام نمازوں کی ہر رکعت میں کم از کم ایک آیت کا پڑھنا فرض اور سورہ فاتحہ اور اس کے ساتھ چھوٹی تین آیات یا ایک بڑی آیت جو چھوٹی تین آیات کے برابر ہو ،پڑھنا واجب ہے،نیز اگر کسی نے ان رکعات میں بالکل قرات چھوڑ دی چاہے جان بوجھ کر،بھولے سے یا غلطی تو سب صورتوں میں نماز فاسد ہو جائے گی اور سجدہ سہو سے بھی اس کا تدارک نہ ہوگا۔
لہذامذکورہ صورت میں اس شخص کی نماز نہ ہوئی،اُس پر لازم ہے کہ اس نماز کو بطور قضا دوبارہ پڑھے۔