متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
سجدہ شکر کیا ہے اور اس کا طریقہ کیا ہے،بعض حضرات ہر نماز کے بعد شکرانے کے طور پر سجدہ کرتے ہیں،کیا ان کا ایسا کرنا صحیح ہے؟
11 جولائی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
کسی نعمت کے ملنے یا کسی مصیبت کے ٹل جانے پر اللہ کا شکر ادا کرنے کی نیت سے سجدہ کرنا ،سجدہ شکر کہلاتا ہے،اس کا طریقہ یہ ہے کہ باطہارت قبلہ رخ کھڑے ہو کر تکبیر کہتے ہوئے سجدے میں جائیں،تسبیح و حمد کے الفاظ کہیں اور تکبیر کہتے ہوئے کھڑے ہو جائیں۔
نیز یہ نفلی سجدہ ہے،لہذا جن اوقات میں نوافل پڑھنا منع ہیں،اُن اوقات میں سجدہ شکر کی بھی اجازت نہیں،لہذا
نمازِ فجر کے پورے وقت میں اور نماز ِعصر کے بعد سجدہ شکر کرنا مکروہ تحریمی،ناجائز و گناہ ہے۔اور عصر کے آخری بیس منٹ جو کہ مکروہ وقت ہوتاہے،اس میں یہ سجدہ کرنا ہر صورت میں منع ہے،چاہے عصر کی نماز پڑھی ہو یا نہیں۔