متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
سنا ہےکہ جوتے پہن کر بھی نماز پڑھی جا سکتی ہے،کیا یہ درست ہے،اگر درست ہے،تو کس طرح اد کی جائےگی؟
5 جون، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
جی بالکل ! جوتے پہن کر نماز پڑھی جا سکتی ہے،البتہ اس کے لئے شرط ہے کہ جوتا پاک و صاف اور اتنا نرم ہوکہ اس میں پیروں کی انگلیاں موڑنے سے مڑجائیں اور دبانے سے دب جائیں،کیونکہ سجدے کی حالت میں پاؤں کی ایک انگلی کا پیٹ زمین پر لگانا فرض اوردونوں پاؤں میں سے ہر ایک کی کم از کم تین انگلیوں کا پیٹ لگانا واجب ہےاور یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہےکہ جب جوتے نرم ہو۔
ہمارے یہاں اکثر جوتے سخت ہوتے ہیں،جس میں نماز پڑھنےسے مذکورہ فرائض و واجبات ادا نہیں ہوں گے،لہذا ان جوتوں میں نماز ادا نہ کی جائے۔