متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
سوال:میرا معمول تھا ،کہ میں کبھی نماز ادا کرتا تھا اور کبھی نہیں،اب میں اپنی نمازیں ادا کرنا چاہتا ہوں،لیکن مجھے معلوم نہیں کہ کتنی قضاادا کرنی ہے،تو اب میں اپنی قضا نمازوں کا کس طرح حساب لگاؤں؟
29 مئی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
جواب:ایسی صورت میں سوچ بچار کر کے اندازہ لگائیں کہ کتنی نمازیں قضا ہوئی ہو ں گی،جتنی تعداد پر دل گواہی دے اسے ایک جگہ لکھ لیں اور اس کی ادائیگی کرتے ہیں اور اگر کسی خاص تعداد پر دل گواہی نہ دے ،قضا نمازیں پڑھتے رہے،یہاں تک کہ یقین ہوجائے کہ اب مجھ پر کوئی قضانماز باقی نہ رہی۔