متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
میرا ایک سوال ہے کہ جب میرے بھائی بیمار تھے اور ان کو ہسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت تھی، لیکن ان کے پاس رقم نہیں تھی، کیونکہ وہ اس وقت شرعی فقیر تھے، تو میں نے ان کی علاج کے لئے ایڈوانس زکاۃ دی۔ انہوں نے اپنا علاج کروایا۔ جب میرا نصاب مکمل ہوگیا، تو میرے بھائی جو کہ میں نے زکاۃ دی تھیں، خود مالکِ نصاب بن گئے تھے، اس صورت میں، جو ایڈوانس زکاۃ میں دی گئی تھی، وہ ادا ہو گئی یا نہیں؟
27 مئی، 2024محمد نعیم رضا
جواب دہندہ
م
زکوۃ ادا کرتے وقت بھائی شرعی فقیر تھے ،لہذا آپ کی زکوۃ ادا ہو چکی ہے،اب بھائی کے صاحبِ نصاب ہونے کی وجہ سے آپ کی ادا کی گئی زکوۃ پر کوئی اثر نہ ہوگا۔البتہ یہ ضرورہے کہ نصاب کے مطابق جتنی زکوۃ آپ پر لازم ہوئی،اگر اتنی ہی ایڈوانس میں ادا کی گئی تھی،تو ٹھیک اوراگر زکوۃ اس رقم سے زائدہ لاز م ہوئی ہے،جتنی ادا کی گئی تھی ،تو بقیہ زکوۃ ادا کرنی ہوگی،اور اگر لازم کم ہوئی ہےاور ادا زائدہ کی ہے،تو زائد حصہ اگلے سال کی زکوۃ میں شامل کر سکتے ہیں۔