متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
"پیپرز کے لئے چند آیات اور سورتیں یاد کی تھیں۔ امتحانات کے بعد ان سورتوں کو بھول گیا ہوں۔ کیا ان کو یاد رکھنا ضروری ہے؟"
9 مئی، 2024عبد القادر
جواب دہندہ
م
جس حدیث مبارکہ میں قرآن بھول جانے کی وعید بیان کی گئ ہے،اس میں ایک سورت اور ایک آیت کا ذکر ہے،جیساکہ
ترمذی شریف میں ہے،
میری اُمّت کے گناہ میرے حُضُور پیش کیے گئے تو میں نے اِس سے بڑا گناہ نہیں دیکھا کہ آدمی کو قرآن کی ایک سُورت یا آیت یاد ہو اورپھر وہ اُسے بُھلا دے۔ (جلد: 4۔رقم الحدیث: 2916)
"لہذا امتحانات میں کچھ آیات یاد کیں ،تو انہیں ہمیشہ یاد رکھنا لازم ہے،اس کے لئے انہیں بار بار دھراتے رہیں۔