متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
"کیا امام کے لئے امامت کی نیت کرنا ضروری ہے،اگر ضروری ہے تو کس طرح کرے گااور اگر نیت نہ کی تو اس کی اور مقتدیوں کی نماز ہو جائے گی۔ "
2 مئی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
امام کا امامت کی نیت کرنا ضروری نہیں،نیت کئے بغیر بھی اس کی اور مقتدیوں کی بھی نماز درست ہوگی،البتہ نیت نہ کرنے کی وجہ سے امامت کا ثواب حا صل نہ ہوگا۔نیت کے لئے فقط دل میں ارادہ ہونا ضروری ہےکہ میں فلاں نماز کی امامت کر رہاہوں۔