متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
کیا قربانی میں گاۓ کے سات حصے قرآن و سنت سے ثابت ہیں؟ اور یہ بھی بتا دیں کہ اونٹ کے کتنے حصے ہوتے ہیں ، سات یا نو؟
29 مئی، 2024محمد فہد رضا
جواب دہندہ
م
جی بلکل گاۓ کے سات حصوں کا ثبوت حدیث مبارکہ میں موجود ہے،
صحیح مسلم میں ہے،
عن جابر بن عبد الله، قال: نحرنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم عام الحديبية البدنة عن سبعة، والبقرة عن سبعة'' ترجمہ:حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے حدیبیہ کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک اونٹ سات افراد کی طرف سے نحر کیا تھا ، اور گائے کو سات افراد کی طرف سے ذبح کیا تھا۔ (صحیح مسلم)
اسی طرح اونٹ کے بھی سات حصے ہی ہوتے ہیں نو نہیں۔