متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
السلام علیکم مفتی صاحب ہمارے گھر کے ساتھ مین روڈ ہے جس کے متعلق مشہور ہے کہ اس کے ایک حصے کے نیچے قبرستان ہے۔ اب ہم تو نہیں گزرتے اس پر، لیکن جتنی سواریاں بس وغیرہ ہیں وہ اسی روڈ پر سے گزرتی ہیں تو کیا ہمارا ان بسوں پر بیٹھنا ناجائز تو نہیں اگر کسی طویل سفر پر جانا ہو۔ نیز یہ بھی بتائیں، اکثر گھر کے بڑے سمجھانے کے باوجود وہاں سے گزر جاتے ہیں، اور ہم گاڑی میں بیٹھے ہوتے ہیں تو کیا ہم پر وبال آئے گا؟ سمجھائیں تو ناراض ہونے لگ جاتے ہیں؟ اکثر گاڑی ہم خود چلا رہے ہوتے ہیں اور وہ اسرار کرتے ہیں کہ یہیں سے چلو۔ تو اس صورت میں ہم کیا کریں؟ ان تینوں صورتوں کا حکم ارشاد فرما دیں
7 اگست، 2024محمد فہد رضا
جواب دہندہ
م
مسلمان کی قبر پر بیٹھنا، کھڑے ہونا یا چلنا جائز نہیں۔ نیز کسی مقام پر قبر ہونے کا شک ہو، تب بھی احتیاط لازم ہے۔
البتہ اگر قبر کے نشانات مکمل ختم ہو گئے ہوں اور اس مقام پر کھڑے ہونے یا چلنے سے بچنا نہایت مشکل ہوگیا ہو، تو اجازت ہو سکتی ہے۔ لہذا مذکورہ صورت میں روڈ کے اس حصے پر چلنے یا کھڑے رہنے میں حرج نہیں، لیکن احتیاط کرنا بہتر ہے ۔