متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
حافظ صاحب نے پہلی رکعت میں آیت ِ سجدہ تلاوت کر کے سجدہ کر لیا،پھر دوسری رکعت میں غلطی آئی ،تو سامع نے آیت سجدہ سے لقمہ دیا،حافظ صاحب نے آیت پڑھ لی،اب کیا دوبارہ سجدۂ تلاوت کیا جائے گا۔
13 جون، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
مذکورہ صورت میں دوبارہ سجدۂ تلاوت کرنے کی ضرورت نہیں، آیت سجدہ کی تکرار ایک ہی مجلس میں کتنی ہی بار ہو،ایک ہی سجدہ لازم ہوتا ہے،لہذا حافظ صاحب نے اگرچہ دونوںرکعت میں آیت سجدہ تلاوت کی ،لیکن سجدہ ایک ہی لازم ہوگا،دوبارہ سجدہ کرنے کی حاجت نہیں۔