متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
اگر کشتی میں موجود ہوں،تو کیا نماز لازم رہےگی یا نہیں،کیونکہ وہاں تو ہر جگہ پانی ہوتا ہے اور اگر نماز لازم ہوگی تو کیسے پڑھی جائے گی؟
29 جون، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
جی بالکل ! کشتی میں بھی نماز لازم رہے گی ،نیز کشتی میں نماز پڑھنے کے حوالے سے تفصیل یہ ہےکہ
اگر تو کشتی سے زمین پر اترنا ممکن ہو،تو زمین پر اتر کر نماز پڑھنا لازم ہے،ایسی صور ت میں کشتی پر نماز پڑھنا جائز نہیں
مثلاً کشتی کنارے پر ہی موجود ہو۔
اور اگر کشتی سے اترنا ممکن نہ ہو،تو اب دیکھا جائے گا کہ ،اگر کھڑے ہو کر نماز پڑھنا ممکن ہو ،تو لازم ہے کہ کھڑےہوکر پڑھےاور اگر کھڑے ہو کر پڑھنا ممکن نہ ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھی جائے گی۔نیز ہر ایک صورت میں قبلہ رو ہونا بھی ضروری ہے،یہاں تک کہ،اگر کشتی گھومےتو نمازی کو بھی گھوم کر قبلہ رو ہونا لازم ہے۔