متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
نماز میں دو واجب ترک ہوئے ،تو سہو کے دو سجدے کرنے ہوں گے یا ایک ہی کریں گے؟
15 جولائی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
سب سے پہلے یہ ذہن نشین رکھیں،کہ دو سجدوں کے جوڑے کو ایک سجدہ کہا جاتاہے،لہذا جب کہا جائے کہ ایک سجدہ کیا جائے گا،اس سےدو سجدوں کے جوڑے مراد ہوتے ہیں۔
نماز میں سہواً ایک سے زیادہ واجب ترک ہونے کی صورت میں بھی نمازی پر سہو کے دو ہی سجدے واجب ہوں گےیعنی سہو کا سلام ایک ہی مرتبہ پھیرکر دو سجدے کرنے ہیں ، یہ دو سجدےایسی سب غلطیوں کی تلافی کے لئے کافی ہیں ۔لہذا پوچھی گئی صورت میں سہو کے دو سجدے کرلینے سے زید کی وہ نمازِ وتر درست ادا ہو جائے گی۔