متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
کیا نماز میں آخری قعدہ میں درود شریف کے بعد ایک سے زائد دعا کر سکتے ہیں؟
5 اگست، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
جی بالکل پڑھ سکتے ہیں،اس میں کوئی حرج نہیں،بلکہ اس مقام پر ایک سے زائد دعا پڑھنانبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔،لیکن بہتر یہ ہے کہ دعائیں ماثورہ پڑھی جائیں،البتہ امام صاحب کے لئے زیادہ دعا کرنا درست نہیں،کہ اس سے مقتدیوں کو تکلیف ہوگی اور حدیث میں اس طرح نماز پڑھانے سے منع کیا گیا ہے۔
قعدہ اخیرہ میں درود پاک کے بعد ایک سے زیادہ دعائیں پڑھ سکتے ہیں،شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں، بلکہ خود نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے ایک سے زیادہ دعائیں پڑھنا ثابت ہے، لیکن جو دعائیں پڑھی جائیں ان میں اس بات کا لحاظ رکھا جائے کہ وہ دعائیں ماثورہ یعنی قرآن و حدیث سے منقول ہوں، نیز اگر کوئی شخص امام ہو ،تو اُسے اس بات کا لحاظ رکھنا چاہیے کہ زیادہ طویل دعائیں نہ کرے خصوصاً جبکہ اس کی وجہ سے مقتدیوں کو تکلیف ہو، کیونکہ حدیث پاک میں بیماروں ، کمزوروں اور بوڑھے مقتدیوں کی رعایت کی وجہ سے امام کو نماز میں تخفیف کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔