متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
اگر کسی شخص نے نماز پڑھنے کی منت مانی ہو،تو کیا وہ فجر کے وقت میں پڑھ سکتا ہے؟
15 اگست، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
جواب سے پہلے یہ جان لیجیئے کہ واجب دو طرح کے ہوتے ہیں۔
واجب لغیرہ " واجب لعینہ"
جو اللہ تعالی کے واجب کرنے سے واجب ہو،اس میں بندے کا کوئی دخل نہ ہو، اسے واجب لعینہ کہتے ہیں جیسے وتر کی نماز
اور جو اللہ کی جانب سے واجب نہ ہو،بلکہ بندے نے خود اپنے اوپر واجب کیا ہو،اسے واجب لغیرہ کہتے ہیں۔جیسے نماز کی منت مانی ہو۔
فجر کے وقت میں واجب لعینہ ادا کیا جا سکتا ہے،لیکن واجب لغیرہ ادا نہیں کیاجا سکتا،نیز کسی بھی طرح کے نوافل ادا نہیں کئے جا سکتے ۔