متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
ہم نے سنا ہے کہ نماز میں کپڑے فولڈ کرنا مکروہ تحریمی ہے، لیکن کچھ کپڑے ایسے ہیں کہ جو کمپنی کی طرف سےہی ایسے آتے ہیں،جیسے کورٹ کالر سے ،ہائی نیک گردن کی جانب سے،ڈریس پینٹ پائینچے کی جانب سے فولڈ ہوتی ہیں،تو کیا انہیں پہن کر نماز پڑھنا بھی مکروہ ِ تحریمی ہے۔
20 اگست، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
نماز میں کپڑا فولڈ کرنا مکروہِ تحریمی، ناجائز اور گناہ ہے، مگر فقہائے کرام نے فولڈ کرنے کی ہر صورت کو مکروہِ تحریمی اور گناہ نہیں فرمایا،بلکہ کراہت اُسی صورت میں ہےکہ جب اس انداز سے فولڈ کیا جائے،جو عادۃ فولڈ نہیں کیا جاتا۔
لہذا ہر وہ کپڑا جسے عادۃ ًفولڈ کر کے ہی پہنا جاتاہو،جیسے سوال میں پوچھی گئی اشیاء کورٹ ،ہائی نیک، ڈریس پینٹ وغیرہ عادۃ ً ایسے ہی فولڈ ہوا کرتے ہیں،لہذا ان کپڑوں کو پہن کر نماز ادا کی جا سکتی ہے۔