سوال1 جواب

ہم کہیں پارک گھومنے جاتے ہیں،توکیانماز کا وقت ہونے پر وہاں کی گھاس پر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

مفتی محمد شعیب عباسی21 اگست، 2024

جواب دہندہ

م
مفتی محمد شعیب عباسی

اسلامک ڈیسک معاون

Karachi

پارک میں موجودگھاس پر عمومی طور پر کھاد بھی ڈالی جاتی ہے،جو کہ گوبر سے تیا ر کی جاتی ہے،ایسی صورت میں گھاس پر نماز پڑھناجائز نہیں،ہاں اگر گھاس سوکھی ہواور اس پر کوئی موٹی چادر بچا کر نماز پڑھی جائے،تو حرج نہیں،نیز گھاس پر سجدہ کرنے کے حوالے سے یہ بھی یاد رکھیں کہ پیشانی اچھی طرح جم جائےاور مزید دبانے سے نہ دبے،لہذا اگر گھاس اتنی زیادہ ہو کہ پیشانی صحیح سے جم نہ سکے،تو ایسی صورت میں بھی سجدہ نہ ہونے کی وجہ سے نماز نہ ہوگی۔