متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
میں گوشت فروش ہوں،ہمارے کام میں کپڑوں پر خون لگ جاتا ہے، اب نماز کے وقت میں کپڑے تبدیل کر نماز کے لئے جانا،کافی مشکل ہے،تو کیا میں دکان بند کرنے کے بعد،ایک ساتھ نما ز پڑھ سکتا ہوں؟
9 اگست، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ

نماز مسلمان پر وقت مقرر ہ میں فرض کی گئی ہے،لہذا نماز کو اس کے وقت میں ادا نہ کرنا،حرام و گناہ کبیر ہ ہے،نیز اآپ کا
یہ کہنا کہ پاک کپڑے پہننا اور پھر مسجد جانا کافی مشکل ہوتاہے ، کہ نماز کے معاف ہو جانے یا بعد میں پڑھ لینے کے لئے عذر نہیں،
لہذا آپ پر لازم ہے کہ نمازکے وقت میں پاک کپڑے پہن کر نماز ادا کریں نیز ذرا سوچیں کہ دکان کے وقت میں پڑھی جانے والی نماز پر ،ایک نماز کے پانچ ہزار ملیں،تو بتائیں کہ کپڑے تبدیل کرنا یا دکان کا چھوڑ کر مسجد جانا مشکل لگے گا؟؟یقینا نہیں۔