متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
نمازکے دوران امام صاحب کو لگے کوئی غلطی ہوئی ہے،تو کیا وہ احتیاطاً سجدہ سہو کر سکتے ہیں؟
27 اگست، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
بغیر کسی ضرورت کے سجدہ سہو کرنا نماز میں زیادتی ہے اور یہ شرعاً منع ہے ،کیونکہ سجدہ سہو نماز میں واجب بھولے سے رہ جانے کی وجہ سے لازم ہوتا ہے،البتہ اگر کسی نے احتیاطاً سجدہ سہو کرلیا تو نماز ہوجائےگی۔
لیکن امام صاحب پر لازم ہے کہ وہ بلا وجہ سجدہ سہو نہ کریں،کیونکہ امام کے احتیاطاً سجدہ کرنے میں اگر مسبوق(جس کی کچھ رکعتیں رہ گئیں ہوں) بھی شامل ہو گیا ،تو اس کی نماز فاسد ہو جائے گی۔