سوال1 جواب

بعض لوگوں کو دیکھا گیا ہےکہ ،امام سے پہلے رکوع اور سجدے میں چلے جاتے ہیں،کیاان کی نما ز ہو جاتی ہے؟

مفتی محمد شعیب عباسی1 اگست، 2024

جواب دہندہ

م
مفتی محمد شعیب عباسی

اسلامک ڈیسک معاون

Karachi

نماز میں اپنے امام کی پیروی کرنا لازم و ضروری ہے،لہذا امام سے پہلے رکوع و سجود ادا کرنا ناجائز و گناہ ہے۔ اب اگر مقتدی ایک لمحےکے لئے بھی امام کے ساتھ رکن میں شامل ہوگیا توٹھیک،ورنہ اس کی نماز درست نہ ہوگی۔