متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
دو سجدوں کے درمیان کتنی دیر بیٹھنا ضروری ہے،بعض لوگ سجدے سے اٹھ کر فوراً دوسرا سجدہ کرتے ہیں،کیا یہ درست ہے؟
1 اگست، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
دو سجدوں کے درمیان بیٹھنے کو جلسہ کہتے ہیں،اس میں بھی رکوع و سجدے کی طرح کم از کم ایک بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار ٹھہرنا واجب ہے،لہذا اگر کسی نے جان بوجھ کرایک بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار مکمل کئے بغیر دوسرا سجدہ کیا ،تو اس کی نماز درست نہ ہوگی۔