متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
امام صاحب پر سجدہ سہو لازم ہو،تو جماعت میں بعد میں شامل ہونے والے بھی سجدہ سہو کرے گے،اگر وہ بھولے سے کھڑا ہو جائے اور سجدہ سہو نہ کریں ،تو کیا حکم ہوگا؟
24 جولائی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
جس کی با جماعت نماز کی کچھ رکعتیں نکل گئیں ہوں،اسے مسبوق کہتے ہیں،نیز مسبوق پر بھی اپنے امام کے ساتھ سجدہ سہو کرنا لازم ہوتا ہے،اگرچہ اس کے نماز میں شامل ہونے سے پہلے واجب ترک ہوا ہو۔
اگر مسبوق امام کے ساتھ سجدہ سہو نہیں کرتااور بھولے سےاپنی نماز کے لئے کھڑا ہو جاتا ہے،تو اس پر لازم ہےکہ فوراً لوٹ آئے اورامام کے ساتھ سجدہ سہو میں شامل ہواوراس کے لوٹنے سے پہلے ہی امام صاحب سجدہ سے اٹھ چکے ہوں ،تواس کے لئے حکم ہے کہ اپنی نماز جاری رکھے پھر آخری میں اپنے طور پر سجدہ سہو کرے۔