متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
اگر کوئی شخص مغرب کی نماز پڑھ رہا ہو،لیکن اس نے تیسری رکعت میں وتر سمجھتے ہوئے،دعائے قنوت پڑھ لی ،تو کیا نماز درست ہوگی یا نہیں۔
13 جون، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۂفاتحہ پڑھنا افضل،جبکہ تین بار تسبیح پڑھنا یا اتنی مقدار خاموش رہنابھی جائز ہے۔نیز تسبیح پڑھنے میں اختیار ہے کہ جو تسبیح چاہیں پڑھ سکتے ہیں اور دعائے قنوت بھی ایک تسبیح ہے،لہذا یہ بھولے سے پڑھی جائے یا جان بوجھ کر ،کسی صورت نماز میں کوئی فرق نہ ہوگا۔