متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
سوال یہ کرنا تھا کہ مرض کی کس حالت تک نماز پڑھنا لازم رہتا ہےاور کب نماز معاف ہو جاتی ہے۔
5 اگست، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
نماز ہر حال میں فرض ہے، اگرکوئی کھڑے ہو کر نہیں پڑھ سکتا،تو بیٹھ کر پڑھے،بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتا تو،لیٹ کر پڑھے،لیٹ کر نہیں پڑھ سکتا ،تو اشارے سے ،اشارے سے نہیں پڑھ سکتا ،تو سر کے اشارے سے پڑھے،سر کے اشارے سے پڑھنے پر بھی قادر نہ ہو ،تو پھر نماز ساقط ہو جاتی ہے، پھر اگر چھ نماز کے اوقات اسی حالت میں گزر جائیں،تو ان کی قضا بھی ساقط اور فدیہ کی بھی حاجت نہیں اور اگر چھ نماز کے اوقات گزرنے سے پہلے ہی اس قدر صحت بہتر ہوئی کہ کم از کم سر کے اشارے سے پڑھ سکتے ہوں،تو ان نمازوں کی قضا لازم ہوگی۔
سر کے اشارے سےنماز پڑھنے کا طریقہ یہ ہےکہ مریض کو پیٹھ کے بل اس طرح لٹا یا جائے کہ اس کے سر کے نیچے تکیہ رکھ دیں تاکہ اس کا چہرہ قبلہ رو ہو جائے اور اس کی ٹانگیں قبلے کی طرف کر دیں اور اگر بآسانی ممکن ہو ،تو پاؤں سمیٹ دیں
اور پھروہ سر کے اشارے سے رکوع و سجود کر کے نماز ادا کرے۔