متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
مسافر نے لاعلمی میں پوری نماز پڑھ لی،تو کیا اسے تمام نمازیں لوٹانی ہوں گیں یا کیا حکم ہوگا؟
2 جولائی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
مسافر پر چار رکعت والی نماز دو رکعت کر کے پڑھنایعنی قصر کرنا لازم ہے،اس کا خلاف اگرچہ لا علمی کی وجہ سے ہو،گناہ ہے،لہذا اس شخص پر توبہ کرنا لازم و ضروری ہے۔
نیز مسافر کو چونکہ دو رکعت کے بعد فوراًسلام پھرنا لازم تھا،لیکن اس نے دو رکعت اور پڑھی ،جس کی وجہ واجب یعنی سلام میں تاخیر ہوئی اور واجب کی تاخیر پر سجدہ سہو لازم ہوتاہے،جوکہ لاعلمی کی وجہ سے یقیناً ادا نہیں کیاگیا،لہذا ایسی صورت میں تمام نمازوں کا لوٹانا لازم ہے۔