متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
بعض فقراء نماز کے بعد کھڑے ہو کرلوگوں سے مدد کی اپیل کرتے ہیں،ا ن کا ایسا کرنا اور انہیں اس مانگنے پر دینا کیسااور اگر امام صاحب خود کسی کے حوالے سے مدد کرنے کا اعلان کریں ،تو کیا یہ جائز ہے؟
3 اگست، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
مسجد میں اپنی ذات کے لئے لوگوں سے سوال کرنا ،نیز ایسے افراد کو دینا دونوں نا جائز عمل ہیں،کہ علماء نےبطور زجر یہ فرمایا کہ جو ایسے شخص کو ایک پیسہ دے ،اسے کفارے کے طور پر ستر پیسے ادا کرے۔
ہاں اپنی ذات کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے مانگنے میں حرج نہیں ،جیسے مسجد یا کسی دینی کام کے لیے فنڈ مانگنا یا اسی طرح کسی مستحق کی مددکے لیے لوگوں کو ترغیب دلانا،بلکہ اس میں اچھی نیت ہوئی ،تو ثواب کا مسحق ہوگا۔