متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
عمومی طور پر یہ دیکھا جاتاہے،کہ کمیٹی ممبران یا دیگر افراد مسجد میں بیٹھ کر میٹینگ کرتے ہیں،تو کیا مسجد میں اس طرح کے معاملات کرنا جائز ہے؟
29 اگست، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
اگر میٹینگ دینی امور کے حوالے سے ہے،کہ جس میں مسجد کے معاملات یا کسی محفل وغیرہ کے انعقاد کے حوالے سے
سے بات چیت ہوتی ہے،تو اس میں حرج نہیں،جبکہ مسجد کے آداب کا خیال رکھا جائےاور اس میٹینگ میں بھی دنیوی باتوں سے اجتناب کیا جائے۔
اور اگر میٹینگ ہی کسی دنیوی امور کے حوالے سے ہو ،تو یہ جائز نہیں،ایسی صورت میں تمام افراد گناہگار ہوں گے۔