متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
ہمارے پیر صاحب نے کچھ وظائف دئیے ہیں،جوکہ نماز کے بعد پڑھنے ہیں،تو سوال یہ ہےکہ وظائف فرضوں کے بعد پڑھے جائیں یا سنتوں کے بعد ۔
20 جون، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
فرائض اد ا کرنے کے بعد سنتیں جلدی ادا کرنے کا حکم ہے، بغیر کسی شرعی مجبوری کے اس میں تاخیر کرنا درست نہیں،لہذا اگر پیر صاحب کے دیئے گئے وظائف اتنے طویل ہیں ،کہ جس سے سنتوں کی ادئیگی میں زیادہ تاخیر ہو گی تو انہیں سنتوں کے بعد پڑھا جائےاور اگر زیادہ طویل نہیں ،تو فرض کے بعد بھی پڑھ سکتے ہیں۔