متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
نماز کے دوران نمازی نے ہاتھ پر موجود دانہ نوچ لیا،اس سے کچھ خون نظر آیا ،کیا اس صورت میں وضو ٹوٹ جائے گااور نماز کا کیا حکم ہوگا۔
12 جون، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
خون نکلنے سے وضو ٹوٹنے کے بارے میں اصول یہ ہےکہ جب خون نکلے اور بہہ کرایسی جگہ پہنچ جائے ،جسےوضو یا غسل میں دھونا لازم ہے،تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گااور اگرصرف خون چمکا ہے،بہانہیں ہےتوا س سے وضو نہیں ٹوٹے گا،لہذا پوچھی گئی صورت میں نہ ہی وضو ٹوٹا اور نہ ہی نماز میں کوئی خلل واقع ہوا۔