متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
رکوع وسجود کی تسبیحات کتنی آواز سے پڑھنی چاہیئے،اگر اتنی آواز سے پڑھی کہ دوسرو ں تک آواز پہنچے ،تو کیا یہ درست ہے؟نیز بغیر آواز سے فقط زبان ہلا کر پڑھا جا سکتا ہے؟
15 جولائی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
پہلے تو یہ یا د رکھیں کہ شریعت نے جس چیز کو پڑھنا واجب یا سنت قرار دیا ہے،اُس کی واجبیت یا سنیت اُسی وقت ادا ہوگی کہ،جب اتنی آواز سے پڑھا جائے کہ شورو غل یا اونچا سننے کا عارضہ نہ ہو،تو پڑھنے والے کے خود کے کان سن سکیں۔
شرعاً اسی کو پڑھنا کہتے ہیں،نیزاس طرح پڑھنے کی صورت میں اگر تھوڑی بہت آواز برابر والے نمازی کو بھی چلی جائے
تو اس میں حرج نہیں۔لہذابغیر آواز سے فقط زبان ہلا کر پڑھنا درست نہیں۔