متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
امام صاحب نےنماز میں آیت سجدہ تلاوت کی ،اسے مسجد میں تمام لوگوں نے سنا ،یہاں تک کہ وضو جانہ پر کافی لوگ موجود تھے،اُن سب نے اس آیت کو سنا،تو کیا ان سب پر سجدہ کرنا لازم ہوگا،اگر لازم ہوگا ،تو کب ادا کرنا ہوگا۔
8 جولائی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
آیت سجدہ کے حوالے سے حکم یہ ہےکہ ،جس جس نے اس آیت کو سنا ہو ،اُس پر سجدہ کرنا لازم ہو جاتاہے،لہذا مسجد میں موجود جتنے افرادنے اس آیت کو سنا،اُن سب پر سجدہ کرنا لازم ہے۔
سجدہ کرنے کے حوالے سےحکم یہ ہے کہ،اگر سجدہ تلاوت کرنےسے پہلے رکعت میں شامل ہو گئے ،تو امام صاحب کے ساتھ سجدہ کریں ،اگر اسی رکعت میں سجدہ تلاوت کے بعد شامل ہوا،تو سجدہ نہیں کریں گے،کہ امام کا سجدہ کافی ہےاور اگر اس رکعت کے نکل جانے کے بعد دوسری رکعت میں شامل ہوا،تو نماز سے فارغ ہونے کے بعد سجدہ کریں۔