متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
نماز میں شلوار کے پائینچےٹخنوں سے نیچے رکھنے والے کی نماز کا کیا حکم ہے،کیا اس طرح نماز پڑھنا درست ہے۔
26 جون، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
نماز اور نماز کےعلاوہ بھی شلوار کے پائینچے ٹخنوں سے اوپررکھنا سنت مبارکہ ہے،لہذا اگر کسی شخص نے بغیر تکبر کی نیت سےٹخنوں سے نیچے پائینچے رکھے ،تو مکروہ تنزیہی اور خلاف ِ سنت ہے۔
البتہ تکبر کی نیت سے پائینچے ٹخنوں سے نیچے لٹکانا حرام و گناہِ کبیرہ ہے،نیز اس صورت میں نماز مکروہ تحریمی ہے،جسے دوبارہ ادا کرنا واجب ہے۔