متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
فجر میں آنکھ کھلی تو دس منٹ باقی تھے،وضو کر کے نماز شروع کر دی،لیکن جب سلام پھیرا ،تو دس ،پندرہ سیکنڈگزر چکے تھے،تو کیا اس صورت میں نماز ہو گئی یا نہیں۔
24 جولائی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
فجر کا انتہائی وقت طلوع آفتاب تک ہےاور اس میں لازم ہے کہ وقت کے اندر سلام پھیر لیا جائے،اگر سلام پھیرنے سے پہلے طلوع آفتاب ہو گیا ،تو نماز باطل ہو جائے گی اور اس کی قضا لازم ہوگی۔لہذا مذکورہ صورت میں نماز باطل ہوئی ،آپ پر لازم ہےکہ اس کی قضا کریں۔