Logo
مفتی صاحب زید نے اپنا ایک آن لاٸن کام شروع کیا ہے، اس کا انداز یہ ہے کہ وہ کسی ویب ساٸٹ سے بیچی جانے والی چیزوں کی تصویریں ،ویب ساٸٹ سے اٹھاتا ہے اور اسے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تشہیر کے لٸے لگادیتا ہے، جب کوٸی کسٹمر خریدنے کے لٸے رابطہ کرتا ہے تو زید وہ چیز اسے بیچ دیتا ہے ، پھر وہ اسی ویب ساٸٹ پر جاکر وہ چیز جو اسے نے بیچ دی ہے لیکن خریدی نہیں ہے ، اب اسے خریدتا ہے اور ویب ساٸٹ والوں کو کسٹمر کا ایڈریس دیتا ہے وہ ویب ساٸٹ والے اس سامان کو زید کے کسٹمر تک پہنچا دیتے ہیں۔ کیا زید کا یہ طریقہ کاروبار شرعی اعتبار سے درست ہے؟