متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
قعدۂ اخیرہ میں اگر کوئی بھولے سے دعائے ماثورہ کی جگہ فاتحہ پڑھ لے تو کیاحکم ہوگا۔
29 جولائی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
سورۃالفاتحہ حمدو ثنا کے ساتھ دعا بھی ہے،لہذا اگر کوئی قصداً بھی دعائے ماثورہ کی جگہ سورۃ الفاتحہ پڑھ لے تب بھی جائز ہے، البتہ بہتریہی ہے کہ قعدہ ٔاخیرہ میں پڑھی جانے والی دعائے ماثورہ جو احادیث طیبہ میں بیان ہوئیں ،وہی پڑھی جائیں۔