رکوع سے کھڑے ہونے کی حالت کو قومہ کہتے ہیں اور یہ نماز میں واجب ہے،جسے بھولے سے ترک کیا جائے ،تو سجدہ سہوواجب اور جان بوجھ کر چھوڑا ،تو نماز ہی نہ ہوگی۔اس کی کم سے کم مقدار یہ ہےکہ ،اتنا کھڑا ہوا جائے کہ ہاتھ بڑھائیں تو گھٹنوں تک نہ پہنچے۔
اب اگر یہ افراد اتنی مقدار بھی کھڑے نہ ہوں،تو واجب ترک کرنے کی بناپر ان کی نماز نہ ہوئی اور یہ گناہگار بھی ہوئے،ان پر لازم ہے ،کہ اللہ کی بارگاہ میں توبہ کریں اور اس طرح جتنی نمازیں ادا کی ہیں، اُن سب کا اعادہ کریں۔