متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
اگر کوئی شخص سجدے کی حالت میں اپنی انگلیاں ،زمین پرنہ جما سکے ،تو کیا اس کی نماز درست ہوگی؟
29 جولائی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
سجدے کی حالت میں دونوں پاؤں کی دسوں انگلیوںکو موڑ کا قبلے رخ کرناسنت،جبکہ دونوں پاؤں کی تین تین انگلیوں کا لگنا واجب اور کم از کم ایک انگلی کا پیٹ لگنا فرض ہے۔
اب اگر پورے سجدے میں ایک بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار کے مطابق ایک بھی انگلی کا پیٹ زمین پر نہیں لگا ،تو سجدہ درست نہ ہوا،جب سجدہ نہیں تو نماز بھی درست نہ ہوئی اور اگر تین انگلیوں کا پیٹ نہیں لگا ،تو نماز واجب الاعادہ(یعنی دوبارہ ادا کرنی ہوگی) ہوگی۔
اور اگر تین انگلیوں کا پیٹ مقدار کے مطابق لگ جائے،تو نماز درست ہے،لیکن بہتر یہی ہے کہ مکمل سجدہ سنت کے مطابق ہی کیا جائے۔